دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان 1442ھ میں حافظ آباد کی ڈویژن کالیکی منڈی میں کورس ”رمضان بخشش کا سامان“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔