دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام  کراچی گلشن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ کامیابی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کو اپنائے رکھنے، گھر درس دینے نیز نیکی کی دعوت دینے کے کا ذہن دیا مزید روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ہر ماہ اصلاح ِاعمال کا رسالہ پُر کر کےذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشن جمع کرنے میں گلشن کابینہ کی بہترین پوزیشن پر ان کی حوصلہ افزائی کی اس کے بعد کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں اسی دوران رسالہ کارکردگی کی انٹری کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور کارکردگی وقت پر دینے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔