20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے گجرات زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور فیضانِ تجوید و نماز کورس کے نکات سمجھائے
نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔