فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “کا
انعقاد، جلوسِ میلاد کا خصوصی اہتمام ہوگا
لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کا چراغ جلانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الأول 1448ھ بمطابق 25 اگست 2026ء بروز منگل عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سالانہ عظیم الشان ” اجتماعِ
میلاد “کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں عاشقانِ
رسول کی شرکت متوقع ہے۔
تفصیلات:
یہ عظیم الشان اجتماع منگل کی رات تقریباً 9:30
بجے باقاعدہ شروع ہوگا۔ شب بھر جاری رہنے والی اس روحانی محفل میں مختلف دینی
مراحل شامل ہوں گے:
سنتوں بھرا بیان: بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ
مولانا اابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اور
نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی سیرتِ طیبہ، آپ کی تعلیمات اور فلسفہ میلاد کے حوالے
سے جامع اور حکمت سے بھرپور بیانات فرمائیں گے۔
نعت خوانی:
دعوتِ اسلامی کےمختلف ثنا خوانِ مصطفیٰ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اور محفل کو ایمانی
حرارت بخشیں گے۔
جلوسِ میلاد و صبحِ بہاراں: رات کے آخری پہر اور ولادتِ با سعادت کے مبارک وقت پر
خصوصی جلوسِ میلاد کا اہتمام ہوگا جبکہ
صبحِ بہاراں کے دلنشین مناظر پر محفل کا اختتام ہوگا۔
لنگرِ میلاد:
تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین اور عاشقانِ رسول کے لیے فیضانِ مدینہ کراچی کی
جانب سے وسیع پیمانے پر لنگرِ میلاد (کھانے) کا
اہتمام کیا گیا ہے۔
براہِ راست نشریات:جو عاشقانِ رسول کسی وجہ سے فیضانِ مدینہ کراچی میں
بالمشافہ حاضر نہیں ہو سکتے ان کے لیے اس تمام تقریب کو مدنی چینل پر عالمی سطح پر
لائیو نشر کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے مسلمان گھر بیٹھے اس بابرکت محفل سے فیضیاب
ہو سکیں۔
دعوتِ عام:دعوتِ
اسلامی کی جانب سے تمام عاشقانِ رسول کو دوست احباب کے ہمراہ اس ایمانی و روحانی
اجتماع میں بروقت شرکت کی پرخلوص دعوت دی گئی ہے۔
Dawateislami