20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
غلام محمود ڈوگر کی
والدہ کی برسی کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر ایصالِ ثواب اجتماع
Thu, 22 Oct , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ سیالکوٹ کے زیر
اہتمام 19اکتوبر 2020ء کو پسرور میںD.I.Gغلام محمود ڈوگر کی والدہ کی سالانہ برسی کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر ایصالِ
ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے
شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”ماں کی شان“ بیان کرتے
ہوئے کہا کہ والدین کے چہرے کو محبت کی نگاہ سےدیکھنے پر حج کا ثواب ملتا ہے، رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ جن کی والدین
زندہ ہیں وہ اپنے والدین کی خوب خدمت کریں۔
اجتماع کے اختتام پر غلام محمود ڈوگر نے رکن
شوریٰ سے ملاقات کی ، اس موقع پر غلام محمود ڈوگر نےاپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے
لئے 140 مرلے کی جگہ دعوت اسلامی کو دینے
کی نیت بھی کی۔