شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  دعوتِ اسلامی کے تحت 14نومبر 2023 ءکو بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی ۔

اس میٹنگ میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار ملتان و بہاولپور ڈویژن محمد حامد عطاری نے ” دوسروں کی قدر کرنا سیکھئے“ کے موضوع پر گفتگو کی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے بیان کئے نیز کورسز جائزہ میں کمزور طلبہ کو ممتاز کیسے بنائیں اس کے طریقے سمجھائے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)