21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
19اکتوبر2022ء
بروزبدھ لاہور ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں
رکن مجلس مولانا رضوان مدنی اور صوبائی
ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کر نے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئےاور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے سلسلے میں ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر
پور کوشش کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)