کنزالمدارس بورڈ کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت 28 دسمبر 2023ء کو جامعۃ المدینہ بوائزفیضان مدینہ گجرات میں کیرئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ گجرات کےدرجہ خامسہ،سادسہ،سابعہ اور دورۃ الحدیث(فائنل ائیر)کےاساتذہ ٔکرام اور طلبہ نے شرکت کی۔

کیرئیر کونسلنگ ذمہ دار ڈاکٹر حافظ احمد سعید عطاری مدنی اور نگران شعبہ جاب پلیسمنٹ مولانا ڈاکٹر حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی نے طلبہ ٔکرام کی کیرئیر کونسلنگ کرتے ہوئےان کی SELF DEVELOPMENT .کے متعلق راہنمائی کی ۔

اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیم(ایم فل/پی ایچ ڈی)کے حصول و دیگر اہم تعلیمی امور کے متعلق معلومات دیں۔بعد ازاں طلبۂ کرام نے ذمہ داران سے تعمیر شخصی ودیگر تعلیمی امور کے متعلق مختلف سوالات کئے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: امیر حمزہ عطاری آفس ذمہ دار شعبہ جاب پلیسمنٹ کنز المدارس بورڈ فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)