اسلامی بہنوں کا شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی، دوران تربیت ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے اور کروانے کی احتیاطیں بتائیں اور اس کے علاوہ اس شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے، آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف بھی دئیےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔