24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیضان
ِ صحابیات پی آئی بی میں ڈسٹرکٹ تا عالمی
سطح کا تین دن کا رہائشی سنتوں بھرا
اجتماع منعقد ہواجس میں اراکین
عالمی مجلس مشاورت اور جامعۃ المدینہ گرلز
کی ملک بھر کی 5 بڑی سطحوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
27جون 2022ء کو صاحبزادیِ عطار سلمھالغفار نے
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے چند اُمور پر رہنمائی کی۔اس کے بعد شعبہ تعلیم
و شعبہ رابطہ ذمہ دار عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مذکورہ شعبہ جات
کے دینی کام پر بریفنگ دیتے ہوئے ان شعبہ جات کا کام بڑھانے کا
ذہن دیا۔ اس کے بعد
صاحبزایِ عطار نے دُعا کروائی ۔آخر میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات
کرتے ہوئے انفرادی کوشش کی اور انہیں تحائف پیش کئے ۔