وقار
حسین عطاری(درجہ سادسہ جامعۃالمدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی ،لاہور،پاکستان)
اللہ تعالی
نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا اور بھیجنے کا مقصد بھی بیان فرمایا اور ساتھ ہی ساتھ
بہت سے احکام اتارے اور کافی کاموں سے منع بھی فرمایا جیسا کہ زمین میں فساد پھیلانا
اور اس معاملے میں کثیر آیات وارد ہوئی ہیں ۔ ان آیات میں سے چند درج ذیل ہیں۔
(1)الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ
بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ۪-وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ
یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۲۷)
ترجمۂ کنزالایمان:وہ جو اللہ کے عہد کو توڑ دیتے ہیں
پکا ہونے کے بعد اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا اور زمین
میں فساد پھیلاتے ہیں وہی نقصان میں ہیں۔ (پ1،سورة البقرة،آیت27)
(2)وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ
اِصْلَاحِهَا وَ ادْعُوْهُ خَوْفًا وَّ طَمَعًاؕ-اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ
مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ(۵۶) ترجمہ کنز
الایمان: اور زمین
میں فساد نہ پھیلاؤ اس کے سنورنے کے بعد اور اس سے دعا کرو ڈرتے اور طَمَع کرتے بے
شک اللہ کی رحمت نیکوں سے قریب ہے ۔(پ8، سورة الاعراف،آیت56)
(3) وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ
الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا
تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ(۸۵) ترجمۂ کنز الایمان: اور اے میری قوم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری کرو اور
لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔ (پ12،سورةهود
،آیت 85)
(4) وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ
لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ
الْفَسَادَ(۲۰۵)
ترجمۂ کنزالعرفان: اور جب پیٹھ پھیرکر جاتا ہے توکوشش
کرتا ہے کہ زمین میں فساد پھیلائے اور کھیت اور مویشی ہلاک کرے اور اللہ فساد کو
پسند نہیں کرتا۔ (پ2،سورة البقرة،آیت205)
(5) وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ
بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ
یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِۙ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ
الدَّارِ(۲۵)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اللہ کا عہد اسے پختہ
کرنے کے بعد توڑدیتے ہیں اور جسے جوڑنے کا اللہ نے حکم فرمایا ہے اسے کاٹتے ہیں
اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ان کیلئے لعنت ہی ہے اور اُن کیلئے برا گھر ہے۔ (پ13،سورة
رعد،آیت 25)
Dawateislami