عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز   شعبہ فیضان مرشد (اسلامی بہنیں)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی پاکستان، صوبائی اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں سمیت سٹی نگران نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کے ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کو اپڈیٹ کیا نیز اسلامی بہنوں کے 9ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت اپنے ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 9 ماہ کی کارکردگیوں میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تقرریاں مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔