دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں برانچ فیضانِ مدینہ خان پور میں مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِشعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس مشورے میں 12دینی کاموں کےحوالے سے ذہن سازی کی گئی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ اراکین ِ شعبہ نے ہوم کلاسز اور تعلیمی معاملات پر تربیت کرتے ہوئےمدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)