24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت 15 اکتوبر
2021ء فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن نگران اسلامی
بہن نےرکن ریجن شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی
بہن سے شعبے کا کام بڑھانے کے حوالےسے تبادلہ ِخیال کیا۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسکولز اور دیگر تعلیمی اداروں میں مدرسۃ المدینہ پڑھانے کےحوالےسےمدنی پھول بتاتےہوئےرکن
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کو شعبہ تعلیم کی
طرف سے تعلیمی اداروں میں مدرسات بھیجنے کے لئے ان کے ٹیسٹ پاس کروانے کا ذہن دیا
تاکہ دعوت اسلامی کی معلمات جا کر اسکولز میں طالبات کوتجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھائیں۔