فیصل آباد، پنجاب، 14 جولائی 2026ء :
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 14 جولائی 2026ء کو فیصل آباد، ساہیوال
اور سرگودھا کے مفتشین کا ایک اہم سنتوں بھرا اجتماع فیضانِ عطار فیصل آباد میں
منعقد ہوا جس کا مقصد تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانا، روابط کو مضبوط کرنا اور آئندہ
کے تعلیمی منصوبوں کی رہنمائی کرنا تھا۔
رکنِ شعبہ سید انس علی عطاری نے تعلیمی و روحانی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت
پر بیان کیا جبکہ ڈویژن ذمہ دار محمد عباد
عطاری نے تعلیمی نظام کو سہل و مؤثر بنانے
کے لیے مفید نکات بتائے۔شفٹ تعلیمی ذمہ دار محمد خالد عطاری نے شفٹ کے ماحول کو مزید خوشگوار اور تعلیمی سطح
کو بلند کرنے کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے مفتشین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جواب
دیے ۔ (رپورٹ:مولانا محمدوقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami