فیصل آباد، پنجاب 13 جولائی 2026ء:

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد وسرگودھا ڈویژن کے تمام اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس کا مقصد اسٹاف کی تربیت کرنا اور دینی و تعلیمی امور میں بہتری لانا تھا۔

اس اجتماعِ پاک میں حاضرین کی رہنمائی کے لیے رکنِ شعبہ سید انس علی عطاری ، ڈویژن ذمہ دار عبد الرؤف عطاری اور تعلیمی ذمہ دار محمد عباد عطاری موجود تھے جنہوں نے مختلف اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

ابتداءًڈویژن ذمہ دار عبدالرؤف عطاری نے اصلاحی بیان اور رکنِ شعبہ سید انس علی عطاری نے جدید تعلیمی طریقوں کے حوالے سے کلام کیا جبکہ تعلیمی ذمہ دار محمد عباد عطاری نے استاد اور طلبہ کے مابین روابط کو بہتر بنانے کے اہم نکات بیان کیے جن سے تعلیمی ماحول میں بہتری آئے گی۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اورنگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی، پیر و مرشد کی بارگاہ میں حاضری کا طریقہ بتایا اور حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیے۔ بعدازاں شعبے کے کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔(رپورٹ:مولانا محمدوقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)