19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون ،کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
اور اجیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شیڈول،ماہانہ
کارکردگی،عملی وپیشگی جدول کے حوالے سے کلام کیا۔ گوگل شیٹ پر کام اور سافٹ وئیر پر ورکنگ کے
حوالے سے توجہ دلائی گئی اس کے ساتھ ساتھ تمام کام بروقت دینے پر بھی توجہ دلائی
گئی،اس کے علاوہ سالانہ رسید بکس کی وصولی کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرنے
کا ذہن دیا گیا۔