فیصل آباد میں کنزالمدارس کے امتحانی نظام کا
جائزہ، بہتری اور باہمی اتفاق کے اقدامات پر زور
فیصل
آباد، پنجاب، 17 جولائی 2026ء :
پنجاب
کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں 17 جولائی 2026ء کو ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
صدرِ کنزُالمدارس بورڈ مولانا محمد جنید عطاری
مدنی کی موجودگی میں ہونے والی اس میٹنگ میں امتحانی نظام کی ساکھ، مؤثریت اور
ضروریات کے مطابق بہتری کے لیے مسلسل جائزہ لینے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق چیئرمین ایجوکیشن
بورڈ مولانا گل رضا عطاری مدنی، کنٹرولر
امتحانات محمد اسماعیل عطاری مدنی اور
شعبہ امتحانات کے دیگر ارکان اس موقع پر موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران گزشتہ تعلیمی سال کے امتحانی عمل
اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ
آئندہ کے اہداف، نظام کے اہم پہلوؤں اور
متعلقہ لائحہ عمل پربھی تبادلۂ خیال ہوا۔
اس نوعیت کے اسٹریٹجک جائزے امتحانی نظام میں باہمی اتفاق ، شفافیت اور
مسلسل بہتری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بلند اور اسٹوڈنٹس کے
لیے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔(رپورٹ:سیّد ذیشان بخاری سوشل میڈیا منیجر ایجوکیشن
کونسل دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami