دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا گیا جس میں صوبۂ سندھ کی صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سےشعبے کی ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور انہیں اپنے اہداف کوپورا کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکائے مدنی مشورہ سے گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر مشاورت کی اور شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔