29 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
Fri, 28 Apr , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، صوبائی، سٹی نگران اور ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے شعبے کی مختلف کارکردگیوں پر کلام کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کے دینی کاموں میں
بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔