دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کی تمام صوبہ وسٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول، سفری شیڈول اور ماتحت اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو اُن کی انفرادی کارکردگی بتائی اور انہیں شعبے کے اہداف نیز تقرریوں کے اہداف دئیے ۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں مزیدبہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔