گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت بذریعہ اسکائپ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کراچی سٹی کی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو اپنے اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا۔

مزید پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر مشاورت کی اور شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔