دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ٹریننگ سیشن،
پرچم کشائی اور شجرکاری مہم کا اہتمام
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (دعوتِ اسلامی) میں 14
اگست 2026ء کو یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا
گیا جس میں خصوصی ٹریننگ سیشن، پرچم کشائی اور شجرکاری مہم شامل تھیں۔
تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی وقار المدینہ عطاری بطورِ مہمانِ
خصوصی جبکہ اسٹوڈنٹس سمیت دیگر کثیر عاشقانِ رسول شریک تھے
جنہوں نے بھرپور انداز میں پرچم کشائی کی۔
یہ تقریب دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اس
عزم کی عکاس تھی جس کا مقصد طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت، حبُ الوطنی کا فروغ
اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانا ہے تاکہ
وہ معاشرے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور
خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگائے
گئے۔(رپورٹ: سید ذیشان بخاری سوشل میڈیا منیجر ایجوکیشن
کونسل دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami