دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی دعوتِ اسلامی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی) کے چند اراکین نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش اقبال عطاری سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے اہم نکات:

٭باہمی تعاون کا فروغ:دونوں اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں علمی و انتظامی تعاون بڑھانے پر اتفاق٭تعلیمی سرگرمیاں: مستقبل میں منعقد ہونے والی تعلیمی تقریبات، کانفرنسز اور ورکشاپس میں دونوں ڈیپارٹمنٹس کی مشترکہ شرکت پر کلام٭اکیڈمک ڈویلپمنٹ: طلبہ اور اساتذہ کی تعلیمی و تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نئے منصوبوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے تعلیمی ترقی کے سفر کو مل کر آگے بڑھانے اور روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔