2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کا یومِ تاسیس گزرا ہے جس میں دعوت اسلامی کو بنے چالیس سال مکمل ہوگئے۔

اسی مناسبت سے نیکی کی دعوت کو دنیا بھر میں عام کرنے والی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی پہچان کروانے کے لئے امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے رسالہ ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی رسالہ ”دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ کے 51 صفحات پڑھ یا سن لے اُسے دینِ اسلام کی خدمت کا سچا درد دے اور اس کی بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں