دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون داتا صاحب کابینہ  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران اور کابینہ مشاورت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اہداف بنا کر کام کرنے کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے گئے ،ذمہ داراسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کام بڑھانےاور ہفتہ وار سالے کے مطالعے کی بہتر کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔