19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور میں معلمین اور دیگر
اسلامی بھائیوں کی مدنی مشورے میں شرکت
Thu, 19 May , 2022
2 years ago
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع داتا گنج بخش ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 18
مئی 2022ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان کے معلمین سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ضلع قصو ذمہ دار صغیر عطاری نے
مساجد و مارکیٹ کے مدارس المدینہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا
ذہن دیا نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور جلد از جلد
قراٰنِ پاک مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ضلع ذمہ دار نے معلمین سے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)