دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مارچ 2023ء بروز جمعرات صوبۂ سندھ ڈویژن حیدر آباد کے دارالسنہ غفار منزل میں ایک فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز اور دارالمدینہ  گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینےاور سالانہ ڈونیشن میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔