22 فروری 2023ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے برانچ کلاتھ مارکیٹ کانفرنس ہال حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے میں ناظمین کے کردار سے متعلق اہم نکات فراہم کئے اور ناظمین کا طلبہ سے رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

ساتھ ہی مشورے میں 4 مارچ 2023ء کو حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے شفٹ ناظمین کے سہ ماہی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)