دعوت اسلامی کی مجلس مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن چنیوٹ کابینہ میں مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جھنگ زون مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا نیز اجتماعات میں بستوں کے نظام کو مزید مضبوط کرنے اور تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دئیے ۔