اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کے ڈویژن چکی شاہوانی میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے درودوسلام کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبہ اصلاح ِاعمال کے بارئے میں نکات فراہم کئےاور نیک اعمال رسالہ کارکردگی پر عمل کرنے کا آسان طریقہ کار سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو پابندی سے جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔