پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے  ساؤتھ افریقہ ریجن کی نگران اور کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیت مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


نارتھ امریکہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اور ملک و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کی نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلداز جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں نیوزی لینڈ کی نئی و سابقہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امو رپر گفتگو کی گئی جبکہ نئی نگران اسلامی بہن کو نیو شیڈول سمجھایا گیا اور نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اس پر کلام کیاگیا۔


گزشتہ روزدعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ (Adelaide)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رمضان کے مدنی پھولوں کی یاددہانی نیز ڈونیشن کے اہداف اور 26 ویں شریف یومِ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہمنانے کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسالہ کارکردگی بروقت جمع کروانےاور فیضانِ تلاوت کلاس میں پابندی کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت نیوزی لینڈ میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ نیوزی لینڈ اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا گیا نیز یومِ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ 26 ویں شریف منانے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شخصیات اجتماع اور نئی نگرانِ اسلامی بہن کی تقرری کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پچھلے دنوں بیرونِ ملک سڈنی کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے مختلف اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے شخصیات اجتماع و ڈونیشن کے اہداف اور نیو کارکردگی شیڈولز پر کلام کیا نیز دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


برمنگھم یوکے میں دعوتِ اسلامی ویسٹ مڈلینڈز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس تربیتی ورکشاپ میں مبلغ دعوت اسلامی سیدعمار عطاری،طارق عطاری مدنی، سید فضیل رضا عطاری،عتیق عطاری، عبدالحنان عطاری، وسیم عطاری اور اویس عطاری مدنی نےدینی کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربے اور مدنی پھول بیان کئے۔

دوسری جانب کراچی سے رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بھی ویڈیو کال کے ذریعے سیشن کو جوائن کیا اور شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں یوکے میں 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں دینی کاموں کو کرنے کی اچھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام بذریعہ انٹرنیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں عرب شریف کی نگرانِ ریجن حج و عمرہ اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تریبت و رہنمائی کرتے ہوئے حرمینِ طیبین میں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ویسٹ مڈلینڈز کاؤنٹی میں واقع برمنگھم UK کے وارڈ ایرڈنگٹن (Erdington) میں دعوتِ اسلامی کے تحت نئے (New) مدرسۃالمدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی نیز دعوتِ اسلامی مڈلینڈز UK کے نگران سیّد عمار عطاری اور دعوتِ اسلامی ویلز UK کے نگران سیّد فضیل رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ تربیت ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیاد ہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے اس نئے (New) مدرسۃالمدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے لئے مختلف کلاسز اور سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


آسٹریلیا کے شہر لکیمبامیں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ لکیمبا و مشاورت اور نگرانِ پرتھ و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن لکیمبا اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے شعبہ جات کے دینی کاموں میں مضبوطی لانے اور بروقت کارکردگی اپنی نگران اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ ڈویژن لکیمبا نے آسٹریلیا میں شخصیات اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے نیز رمضان ڈونیشن کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں کینیا کی ملک، کابینہ، ڈویژن اور ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق جو اہداف دیئے گئے تھے اُن کا جائزہ لیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے کینیا میں سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے اور دیگر دینی ایکٹیویٹیز میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے چھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں BBC ریڈیو کی جانب سے شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا انٹرویو لیا گیا جنہوں نے حال ہی میں تباہ کن زلزلے کے بعد انسانی ہمدردی کرتے ہوئے امداد کے لئے ترکی کا سفر کیا۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے BBC ریڈیو کو ترکی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور مزید آئندہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔

اسی طرح نگرانِ ویلز یوکے نے ترکی کے علاوہ دیگر ممالک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین)