دی لائٹ ہاؤس ینگ پیپلز سینٹر برمنگھم میں
نائٹرس آکسائیڈ کے حوالے سے ورکشاپ

5 مارچ 2023ء بروز اتوار برمنگھم کے دی لائٹ
ہاؤس ینگ پیپلز سینٹر ( The Lighthouse
Young People's Centre) میں
نائٹرس آکسائیڈ آگاہی (Nitrous Oxide Awareness) کے حوالے سے ایک
ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان اور پیشہ ور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورانِ ورکشاپ دعوتِ اسلامی کی جانب سے سیّد
فضیل رضا عطاری (نگرانِ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ UK ) اور محمد افتخار عطاری (نگرانِ
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) نے وہاں موجود
تمام اسلامی بھائیوں کو نائٹرس آکسائیڈ کے بارے میں آگاہی دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ڈیوڈنکول، سائمن فوسٹر (Police and Crime Commissioner for the West
Midlands)، ایم پی خالد محمود (Member
of Parliament for Perry Barr) اور Nechells کے پولیس
آفیسرز موجود تھے۔
ورکشاپ کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نائٹرس
آکسائیڈ کے متعلق آگاہی دینے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

برطانوی شہر والسال (Walsall UK) میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سالانہ شبِ برأت اجتما
ع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماع کا آغاز تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
برمنگھم یوکے میں واقع ہینڈز ورتھ قبرستان کے قریب
شبِ برأت اجتماع کا انعقاد

شبِ برأت کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے (Birmingham UK) میں واقع ہینڈز ورتھ قبرستان (Handsworth cemetery) کے قریب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سےاس اجتماعِ پاک کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں
اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے
دلوں کو منور کیا۔
علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ برأت کی
مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن
دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈویژنل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی محمد ایاز
لاشاری کا پیرس اور ہالینڈ میں دینی کاموں کا وزٹ
.jpg)
گزشتہ روز پیرس اور ہالینڈ میں دعوت اسلامی کے
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈویژنل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی محمد ایاز لاشاری
نے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مراکز میں قائم شعبہ جات کا تعارف کرواتے
ہوئے محمد ایاز لاشاری کو دعوت اسلامی کا
تعارف کروایا اور اسکے تحت ہونے والے دینی کاموں کی بریفنگ دی۔ (رپورٹ:
محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
یوکے کے تمام جامعۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی
طالبات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد

پچھلے دنوں عالمی سطح پر دینی کام کرنے والے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت UK کے
تمام جامعۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی طالبات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”طالبات کے اوصاف کیا ہیں؟ اور طالبہ کو
کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے شعبہ جات کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
یوکے یورپ میں مختلف شعبہ جات کی ڈویژن ذمہ دار
اور مدرسات کا لرننگ سیشن

یوکے یورپ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس
کے تحت 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ڈویژنز سے ان شعبہ
جات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مذکورہ شعبہ جات کا تعارف
کرواتے ہوئے ان شعبہ جات کے مقاصد بیان کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
اسپین کے شہر بادالونا میں اسلامی بہنوں کے لئے دعائے شفاء اجتماع کا
انعقاد

خیر خواہی ِ امت اور غم خواریِ امت کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین (Spain) کے شہر بادالونا (Badalona) میں قائم مولا مشکل کشا مسجد
کےقریب دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے ”بیماری پر صبر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا اور وہاں
موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔علاوہ ازیں شرکا ئے
اجتماع نے نمازِ حاجات پڑھی اور اللہ پاک کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کی۔
بعد اجتماع شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کی
اجازت یافتہ اسلامی بہنوں نے روحانی علاج کا بستہ (اسٹال) لگایااور پریشان حال اسلامی بہنوں کے مسائل سن
کر انہیں تعویذاتِ عطاریہ و اورادِ عطاریہ دیئے۔
معلومات کے مطابق جن اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ
عطاریہ اور اورادِ عطاریہ دیئے گئے اُن کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭تقسیم کئے گئے ٹوکن: 24٭تقسیم کئے گئے تعویذاتِ عطاریہ:213٭تقسیم کئے گئے اورادِ عطاریہ:97٭بستے پر آنے والی مریضوں کی تعداد:49٭جن اسلامی بہنوں کی کاٹ کی گئی اُن کی تعداد:49٭عطیات جمع کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد50

گزشتہ روز عالمی سطح پر لوگوں کو دینِ اسلام کی
باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ
میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنزانیہ اور کینیا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے
متعلق ذمہ داران سے گفتگو کی نیز دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
نگرانِ فارایسٹ ریجن ، لینگویج ذمہ دار، چائنیز
لینگویج ٹیچر اور آفس کی ناظمہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت چائنیز لینگویج ذمہ دار کے
دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ فارایسٹ ریجن ، لینگویج ذمہ دار، چائنیز لینگویج ٹیچر اور آفس کی ناظمہ
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں
سے مختلف اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسلیٹ کا کام کرنے اور لینگویج کورس کی
تشہیر کرنے کے متعلق مشاورت کی۔
یورپی یونین
اور یوکے میں لرننگ سیشن کا انعقاد، نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آن لائن
شرکت

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے تحت یورپی یونین اور یوکے میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن شرکت کی۔
.jpg)
03 مارچ 2023 ء کویوکے والسال میں دعوت
اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ِکریم ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر نگران ویسٹ مڈلینڈ یوکے
سید عمّار عطاری نے شرکا میں اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: بیرون ملک
/کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ
مڈلینڈز یوکے مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز، یوکے سیّد
عمار عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا۔
اسی طرح نگرانِ ویسٹ مدلینڈز، یوکے نے رمضانُ
المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور
عاشقانِ رسول کو اعتکاف کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے نے شعبہ FGRF کے
فلاحی کاموں، جامعۃالمدینہ بوائز میں نئے داخلے کروانے اور دعوتِ اسلامی کے اداروں
کے لئے نئی عمارتیں بنانے پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)