ماپوتو شہر میں واقع سیموئل میگوئی کے علاقہ سلپ میں محفلِ نعت کا انعقاد
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک
موزمبیق کے شہر ماپوتو میں واقع Samuel
maguey کے علاقہ slipمیں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
ماپوتو موزمبیق کی کابینہ گورا پوپلر میں اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام ماپوتو موزمبیق کی کابینہ Guerra popular میں
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور
نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدِ بیان دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ اجتماعات
میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ نگران کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں
کا فالو اپ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیوفارم 8 دینی کام پر مشاورت کی جس
پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
پچھلے دنوں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ میلبرن
اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بیرونِ ملک کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ سڈنی اسٹیٹ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
چٹاگانگ اور ڈھاکہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان 2
دن کا رہائشی قراٰن ٹیچر لرننگ سیشن
چٹاگانگ بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اور ڈھاکہ بنگلہ دیش کے شہر محمد پور میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دن پر مشتمل
رہائشی قراٰن ٹیچر لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں چٹاگانگ ڈویژن اور ڈھاکہ ڈویژن کی
تمام شعبہ ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا جس
میں انہوں نے قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت بتاتے ہوئے بنگلہ دیش میں اس
شعبے کے تحت دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ بنگلہ
دیش اور شعبہ بین الاقوامی امور کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے دورانِ لرننگ سیشن اسلامی بہنوں کی تربیت نیز انہیں شعبے کے
مدنی پھول، کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول کو احسن انداز میں سمجھایا۔
دنیا
بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے ٹیلفورڈ یو کے (Telford UK) میں
قائم فیضانِ رمضان مسجد کا دورہ کیا۔
معلومات کے مطابق اس جگہ پر غیر مسلموں کی عبادت گاہ قائم تھی جو کہ کچھ دنوں پہلے ہی دعوت اسلامی نے خرید کر اس جگہ پر مسجد قائم کردی۔
اس جگہ رکن شوریٰ کی آمد کے موقع
پر مقامی ذمہ داران نے وہاں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حاضرین
کودینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے
جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے والسال یو کے (Walsall
UK) میں
قائم دعوتِ اسلامی کے دوسرے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا دورہ کیا۔ جہاں رکنِ شوریٰ نے
وہاں موجود حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں قرآ ن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں
مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ویسٹ مڈلینڈز،یو کے سینڈ ویل میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں حاضرین کو تربیتی مدنی پھول دیئے اور آخر میں
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
٭اس
کے علاوہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے ایسٹن میں موجود جامعۃُ المدینہ گرکز کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے اس حوالے سے گفتگو کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
کریڈ لی ہیتھ ویسٹ
مڈلینڈز یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے نئے مرکز کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں یوکے سفر پر
موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ کریڈلی ہیتھ ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے نئے مرکز کا دورہ
کیا۔
معلومات کے مطابق یہ جگہ کم و بیش 120 سال پرانی
غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی جسے عنقریب دارالمدینہ کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا ۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو مرکز کے تعمیراتی کاموں میں بھرپور
انداز سے کوشش کرنے اور دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
برطانوی ملک ویسٹ مدلینڈز کے شہر ڈڈلی کی جامع
مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں تربیتی سیشن
برطانوی ملک ویسٹ مدلینڈز کے شہر ڈڈلی (Dudley)میں واقع دعوتِ اسلامی کے زیرِ نظام چلنے والی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں تربیتی سیشن
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں سفرِ یوکے پر موجود
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اس سیشن میں سنتوں بھرا بیان کیا
اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعد نمازِ عصر تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔
یوکے میں قائم ایف جی آر ایف (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے پہلے آفس کا دورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ UK میں قائم دعوتِ
اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF (فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن) کے پہلے
آفس کا دورہ کیا۔
Dawateislami