
عالمی سطح پر لوگوں کے دلوں میں تلاوتِ قراٰن کا
جذبہ پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مسلمانوں کے
بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک
و بیرونِ ملک میں مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) کا قیام کیا گیا ہے جس میں انہیں ناظرہ قراٰنِ
کریم کے ساتھ ساتھ حفظِ قراٰن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
تعلیمِ قراٰن کو عام کرنے کے جذبے کے تحت پچھلے دنوں بورڈ سلی گرین برمنگھم یوکے میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز سے 5 بچوں نے قرٰنِ پاک مکمل حفظ کرنے کی
سعادت حاصل کی۔
معلومات کے مطابق اس موقع پر بچوں کی حوصلہ
افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں حفاظِ کرام کے سربرست بھی موجود
تھے۔قراٰنِ پاک حفظ کرنے والے بچوں کے نام درج ذیل ہیں:
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد
عمران عطاری مدظلہ العالی نے دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں آسٹریلیا کا سفر کیا۔
دورانِ
سفر نگرانِ شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ ترکش قونصلٹ میں قونصلر جنرل علی سیوم سے ملاقات بھی کی
جہاں نگرانِ شوریٰ نے علی سیوم کو حالیہ زلزلوں کے بعد ترکیہ میں FGRF کے
تحت جاری امدادی کاموں پر مشتمل وڈیوز دکھائیں اور بریفنگ دی۔
اس
موقع پر انہیں نگران سینٹرل ریجن ایشیا و افریقن عرب ریجنز جو کے امدادی کاموں میں خود بھی شامل ہے انہوں نے بذریعہ کال مختلف شہروں (حطائی،غازی،ادنیٰ ،کارہن اور مرائش سمیت دیگر علاقوں )میں دعوتِ
اسلامی کے تحت جاری امدادی کاموں سے متعلق بتایا جس پر قونصلر جنرل نے اپنے بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں نگرانِ
شوریٰ نے انہیں امیر اہلِ سنت
دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘کا انگلش
ایڈیشن اور دیگر کتب تحفہ میں دیں۔ ) کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
مفتی تنزانیہ شیخ ابوبکر زبیر شافعی مدظلہ العالی سے رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری کی ملاقات

افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالاسلام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی جنید عطاری نے مفتی تنزانیہ شیخ ابوبکر زبیر شافعی مدظلہ العالی سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ ملاقات مفتی صاحب کو
رکنِ شوری حاجی جنید عطاری نے دنیا بھر میں دعوتِ
اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں اور کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر
تیار کردہ وڈیوز بھی دکھائیں جس پر مفتی صاحب نے اظہار مسرت فرماتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ نے مکتبۃُ المدینہ سے عربی زبان میں شائع ہونے والا ماہنامہ فیضان ِمدینہ بنام’’ نفحاتُ المدِینَۃ‘‘ تحفے میں پیش کیا۔ ) کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(

24 فروری 2023ء بروز جمعہ سالانہ ڈونیشن کے
سلسلے میں انڈونیشیا ریجن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ انڈونیشیا ریجن، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی ماحول سے منسلک اسلامی
بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف دینے، دینی کاموں میں کوشش بڑھانے اور اپنے اہداف کو پورا
کرنے کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔
دارالسلام تنزانیہ میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز میں رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری کی آمد
.jpg)
پچھلے
دنوں افریقی ملک دارالسلام تنزانیہ کے علاقہ چنیقہ میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز کا دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری نے دورہ کیا۔
جہاں طلبہ ٔ کرام نے مقامی زبان میں کلام پڑھتے ہوئے درود و سلام کی صداؤں میں رکنِ شوریٰ کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری نے ’’اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان و عظمت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو آپ علیہ السلام کا ذِکر تعظیم و آدب سے کرنے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ آدب و
تعظیم مصطفی ٰ کی بدولت بزرگوں کو بڑے بڑے مراتب نصیب ہوئے۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے طلبہ کو ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ساتھ ہی بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی بھی کی
جاتی رہی۔اختتام پر طلبہ ٔ کرام نے رکنِ
شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔ ) کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
بنگلہ دیش ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ،
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تربیت کی

سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت بنگلہ دیش ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار سمیت
مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رمضانُ المبارک کے سلسلے میں بنگلہ اسپوکن نارتھ
امریکہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نارتھ امریکہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ
لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
رمضانُ المبارک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن
کے بارے میں کلام کیا۔
اس کے علاوہ نارتھ امریکہ میں بڑی عمر کی اسلامی
بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف پر مشاورت کی جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔

دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔
دورانِ تقریب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے متعدد فرامین ذکر کئے اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک ہونے کی ترغیب دلائی۔

معراج النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلے میں پچھلے دنوں بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں عظیم الشان اجتماعِ معراج کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوارکے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے
حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ معراج کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو معراج کے واقعات بتائے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 20
فروری 2023ء بروز اتوار عازِ مینِ مدینہ منورہ اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، عالمی سطح پر حج و عمرہ ذمہ دار اور حرمینِ
طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں
موزمبیق سفر کرکے جانےوالی فیملیز کا آن لائن مدنی مشورہ

دینِ اسلامی کی ترویج و
اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی جو
فیملی دینی کاموں کے سلسلے میں موزمبیق سفر کرکے گئی ہیں اُن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ شوریٰ، سفرِ مجلس ذمہ دار اور ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹرنیٹ اُن فیملیز کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے نیز
اہداف و مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو اہداف دیئے گئے ہیں انہیں مکمل کرنے کا
ذہن دیا۔

بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کےسلسلے میں 21 فروری 2023ء بروز منگل نارتھ امریکہ کے بنگلہ اسپوکن
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔