دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں سری لنکا ریجن نگران، ملک نگران، ڈویژن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

معلومات کے مطابق دورانِ میٹنگ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کی اور دینی ماحول سے منسلک دیگر اسلامی بہنوں کو ہدف دینے کا طریقہ بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


سینٹرل و ویسٹ افریقہ کی ریجن نگران اور ملک و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو اہداف دینے، ڈونیشن کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنےاور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے لئے کوشش بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ مدنی مشورہ پروفیشنلز سمیت شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں گزشتہ روز آسٹریلیا ریجن نگران اور ملک و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کے لئے دیگر اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں افریقہ، عرب، سینٹرل ایشیاکی ریجن نگران اور ملک و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے، زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں سے روابط مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

11 مارچ 2023ء کو بنگلہ دیش کے شہر محمد پور ڈھاکہ کے مقامی ہال میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے تحت عظیم الشان اجتماع دستار فضیلت  کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن و نعت مقبول رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جبکہ جامعۃ المدینہ کے فارغ التحصیل مبلغین دعوت اسلامی نے عربی اور بنگلہ زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں علمائے کرام اور عاشقان رسول کی جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ لائیو Live مدنی چینل پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے بعد پھر وہ روح پرور لمحہ بھی آیا کہ جامعۃ المدینہ سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے مدنی علمائے کرام کی خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دستار بندی فرمائی۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔


10 مارچ 2023ء کو بنگلہ دیش کے شہر راج شاہی کے مقامی پارک میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی شریک ہوئے۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوت و نعت شریف کے بعد مبلغ دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ سفر بنگلہ دیش پر موجود خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”تقویٰ و پرہیزگاری“ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں عزت، مقام و مرتبہ، ترقی اورکامیابی اُسے ملتی ہے جو زیادہ محنت کرتا ہے جبکہ آخرت میں بلند درجات، زیادہ عزت، زیادہ مقام و مرتبہ اُسے ملے گا جو زیادہ تقوے والا ہوگا۔

سنتوں بھرے اجتماع کا اختتام صلوٰۃ و سلام پر ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات بھی کی۔


9 مارچ 2023ء کو بنگلہ دیش نارائن گنج کے علاقے کاشی پور کی جامع مسجد عید گاہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ کاروباری اور عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیک اعمال بجالانے، نمازوں کی پابندی کرنے، ماہ رمضان کے روزے رکھنے اور جن کی نمازیں اور روزے رہتے ہیں انہیں ان کی قضا کرنے کا ذہن دیا نیز دوران بیان خلیفہ امیر اہلسنت نے کلام بھی پڑھا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں جانشین امیر اہلسنت کے بیان کی ترجمانی بھی کی۔ اجتماع میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوا جبکہ نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری نےدعا کروائی۔


8 مارچ 2023ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے سفر بنگلہ دیش کے دوران چٹاگانگ کی جامع مسجد اکبر شاہ پہنچے جہاں دعائے افطار کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی نیز مناجات و کلام بھی پڑھے گئے۔خلیفہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےدعا کروائی۔

بعد نماز مغرب جانشین امیر اہلسنت نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسی طرح جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے چٹاگانگ کے علاقے آگرہ میں عاشقان رسول کے ہمراہ شب براءت کی مبارک سعاتوں میں نوافل ادا کئے اور دعا کروائی۔


حال ہی میں چٹاگانگ بنگلہ دیش کے علاقے  ہٹ ہزاری میں قائم ہونے میں مدرسۃ المدینہ کی برانچ میں 9مارچ 2023ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی تشریف آوری ہوئی۔

انشاء اللہ عَزَّوَجَلَّ عنقریب مدرسۃ المدینہ سے متصل جگہ پر مدنی مرکز فیضان مدینہ قائم ہونے جارہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد و عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی شرکت ہوئی۔ تقریب میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز اس موقع پر عاشقان رسول سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

تقریب کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ساداتِ کرام کے ساتھ مل کر فیضان مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا اور دعا کروائی۔


8 مارچ 2023ء کو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں سابق میئر کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش ریجن مولانا حاجی محمد رضا عطاری اور نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری سمیت مختلف شعبے سے وابستہ افراد و عاشقان رسول نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمہوا جبکہ خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسی طرح جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی مختلف عاشقان رسول کے گھروں پر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے مختلف شخصیات و کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی پھول بیان کئے۔ اس موقع پر دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔


6 مارچ 2023ء کو خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کی ترویج و اشاعت اور تنظیمی ایکٹیویز کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ پہنچے جہاں ذمہ داران دعوت اسلامی بنگلہ دیش نے خوش آمدید کہا۔

7 مارچ 2023ء کی شب بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے علاقےکھلشی کے مقام پر عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں چٹاگانگ کے مختلف علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوا، اس کے بعد مقامی مبلغین دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ بنگلہ دیش کے سفر پر موجود جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں موت کو یاد کرنے اور رب کریم عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوا اور رقت انگیز دعاؤں کے ساتھ صلوۃ و سلام پڑھتے ہوئے اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔


بیرونِ ملک  شکاگو USA میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مارچ 2023ء بروز جمعہ یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کے بارے میں بتایا اور دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)