کینیڈاکے
شہرمونٹریال میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام22 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” اہل بیت کا کریمانہ انداز“ کے موضوع پر بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
شہرمونٹریال میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام21 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” اہل بیت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اہل بیت
سے محبت و عقیدت رکھنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی ۔
کینیڈاکے
شہربرامپٹن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام19 اگست2021ء کوکینیڈاکے
شہربرامپٹن(
Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کینیڈاکے
شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ” The journey of trials and turbulation“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں ، مصیبتوں
اورپریشانیوں پر صبر و شکر کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
شہرکیلگری میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے
شہرکیلگری(
Calgary) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”واقعۂ کربلا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم عاشورہ
کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
شہربرامپٹن اور تھورن کلف میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) اور تھورن کلف( Thorncliffe) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ” آزمائشوں کا سفر“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر وقت اللہ پاک کی رِضا میں راضی رہ کر مصیبتوں
اور پریشانیوں میں صبر پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دلائی ۔
یورپین
یونین ریجن کی تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کی تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay)، ڈنمارک( Denmark)،سویڈن(
Sweden)، بیلجیم(
Belgium)، آسٹریا(
Austria)، اسپین(
Spain) اور ہالینڈ
(Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین
یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے یوم دعوت اسلامی سمجھائے نیز تنظیمی کاموں کی نئی اپڈیٹ پر کلام کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے تیسرے ہفتے کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 38 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”محرم الحرام کے فضائل اور آزمائشوں کے سفر“ کے موضوعات پر
بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے بیلجیم( Belgium )میں”حُبِّ
اہلِ بیت کورس“ کا اہتمام ہوا جس میں کم وبیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں اہلِ بیت سے محبت رکھنے اور تعظیم کا انداز کیسا ہونا چاہیے، ان سے بغض کی
وعیدیں، واقعۂ کربلا، محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلتیں نیز ان میں کی جانے والی
عبادات بیان کی گئیں۔
بیلجیم
کے شہرانٹورپ اوربرسلز میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہرانٹورپ( Antwerp) اوربرسلز( Brussels) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ون
ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسپین
کی ڈویژن لوگرونیو کے مختلف علاقوں میں
اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے تیسرے ہفتے اسپین کی ڈویژن لوگرونیو( Logroño) کے مختلف علاقوں میں اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیاجن میں تولیدو(Toledo)، آرگینڈہ (Argenda) اورلوگرونیو (Logroño) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش57 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”محرم الحرام کے فضائل اور آزمائشوں کے سفر“ کے موضوعات پر
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا،
تنزانیہ اور یوگینڈا کی نگران اسلامی
بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز دینی
کاموں کو مزید بڑھانے ، مسجدِ بیت،یوم دعوتِ اسلامی منانے اور دیگر اہم امور پر نکات فراہم کئے۔
Dawateislami