مجلس
بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن کا شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی
مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن نے شب و
روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
لیا جس میں یوکے،یورپ،ساؤتھ افریقہ اور ممبئی ریجن کی اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔
مدنی مشورے میں عالمی سطح سے ملنے والا بیان
”تقسیم کاری“ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا جن میں یہ نکات تھے ۔
٭ تقسیم کاری کی ضرورت و اہمیت۔٭ تقسیم کاری کا مقصد ۔٭ تقسیم کاری کے فوائد۔٭ تقسیم کاری کے تقاضے۔٭ نقصان کے سبب بننے والے چند امور ۔٭ صلا حیتوں کے مطابق ذمہ داریوں کی تقسیم۔
بعد ازاں ماہنامہ فیضان مدینہ سے بھی چند مدنی
پھول پڑھ کر سنائیے گئے۔کار کردگیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اچھی کار کردگی پر اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اورمزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا،جس شعبے سے مدنی خبریں موصول نہیں
ہوتی ان شعبوں کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے نیتوں کا اظہار کیا ۔