دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن کے ساؤتھ برمنگھم( South Birmingham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےغسل وکفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ بھی پاس کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ( London) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کمزوریوں کو دور کرنے کے حل کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء کو یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت دی گئی جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکےبریڈ فورڈ(Bradford) ریجن کی جولائی 2021ء کی یوم قفل مدینہ کارکردگی درج ذیل ہے:

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:57


دعوت اسلامی کے زیراہتمام اگست2021ء کے دوسرے ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو(Glasgow) اور ایڈنبرگ (Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” توکل و قناعت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 اگست 2021ء کو مڈلینڈ اور ویلزیوکے  میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ۔

ان اجتماعات میں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر برسٹل Bristol میں شہدائے کربلا کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”واقعات کربلا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکاکو کربلا والوں کی طرح صبر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر ناٹنگھم Nottingham میں شہدائے کربلا کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”واقعات کربلا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکاکو کربلا والوں کی طرح صبر کرنے کا ذہن دیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


Mayor محمد افضل نے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا وزٹ کیا جہاں انہیں ذمہ داران دعوت اسلامی نے خوش آمدید کہا۔ نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے میئر محمد افضل کو دعوت اسلامی کے تحت برمنگھم میں ہونے والے دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قومی اور عالمی سطح پر ہونے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

حاجی فضیل رضا عطاری اور میئر محمد افضل کے درمیان مشترکہ مفادات اور تعلیمی شعبے پر بھی تفصیلی تبادلہ ٔ خیال کیا گیا جس میں 9 سے 16 سال تک کے افراد کے لئے ماہانہ تقریبات منعقد کرنے اور ساتھ ہی نوجوانوں کے لئے متعدد ورکشاپس منعقد کرنے کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ کمیونٹی میں 17 سے 24 سال کے افراد کو دَرپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے تقریبات منعقد کرنے اور انہیں لیکچرز دینے کے بعد بہت سے نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

آخر میں Lord Mayor محمد افضل نے شعبے کے کاموں کو دیکھ خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی جو مختلف برادیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کام کررہی ہے اس کو خوب سراہا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں 18 اگست 2021ء  کو شہدائے کربلا کی یاد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”شہیدانِ کربلا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ان کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


معروف اسلامک اسکالر شیخ اسرار راشد نے جامعۃ المدینہ آسٹن برمنگھم یوکے کیمپس کا وزٹ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ کی عمارت کا دورہ کروایا گیا ۔ اس دوران ا نہیں اسلامی بہنوں کو عالمہ کورس میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی  دی گئی۔

شیخ اسرار راشد کو دعوت اسلامی کے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے متعدد دینی کاموں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے جامعۃ المدینہ برمنگھم یوکے کیمپس میں پانچ طلبہ نے درس نظامی مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دعوت اسلامی یوکے کے ذمہ داران کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

درس نظامی مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں نام یہ ہیں: مولانا سید منیب عطاری مدنی، مولانا بلال شبیر عطاری مدنی، مولانا بلال علی عطاری مدنی، مولانا ہارون شاذلی مدنی، مولانا داؤد عطاری مدنی

شعبہ دعوت اسلامی کے شب روز ان اسلامی بھائیوں کو درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان مدنی علما کے علم میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)