Mayor محمد افضل نے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا وزٹ کیا جہاں انہیں ذمہ داران دعوت اسلامی نے خوش آمدید کہا۔ نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے میئر محمد افضل کو دعوت اسلامی کے تحت برمنگھم میں ہونے والے دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قومی اور عالمی سطح پر ہونے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

حاجی فضیل رضا عطاری اور میئر محمد افضل کے درمیان مشترکہ مفادات اور تعلیمی شعبے پر بھی تفصیلی تبادلہ ٔ خیال کیا گیا جس میں 9 سے 16 سال تک کے افراد کے لئے ماہانہ تقریبات منعقد کرنے اور ساتھ ہی نوجوانوں کے لئے متعدد ورکشاپس منعقد کرنے کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ کمیونٹی میں 17 سے 24 سال کے افراد کو دَرپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے تقریبات منعقد کرنے اور انہیں لیکچرز دینے کے بعد بہت سے نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

آخر میں Lord Mayor محمد افضل نے شعبے کے کاموں کو دیکھ خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی جو مختلف برادیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کام کررہی ہے اس کو خوب سراہا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)