Under the supervision of Dawat-e-Islami, the Religious Halqah was conducted face to face in Sydney kabina of Australia Region on 17 November 2021. Approximately, *17* Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Halaqah. Australia Region zimadar islamic sisters, Sydney kabinah nigran islamic sister, kabinah zimadar Islamic sisters and division zimadar islamic sisters were among from those attendees (islamic sisters).

The Islamic sisters were performed their responsibilities to the fullest in each assigned shoba. More Islamic sisters had the privileged to listen bayan about “Sense of Responsibility”. Through announcements, the attendees were also advised to listen dars o bayan with full attention in the Sunnah inspired Ijtima’s, there should be no music as a mobile phone ringing tone and unless Sharia’t advises, no responsible islamic sister is advised to point out or criticise other responsible islamic sisters.


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 26 نومبر2021ء کو نارتھ امریکہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا ۔

رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور USAاور کینیڈا میں ملک سطح پر تقرر کے حوالے سے بات کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) میں دو مقامات پر بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت  کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ولیوں کے سردار“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غوث پاک رحمہ الله علیہ کے بچپن ، آپ رحمۃ اللہ علیہ کی عبادات وتقویٰ کے واقعات بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام نارتھ امریکہ ریجن میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز کارکردگی کے نظام پر بات ہوئی،تقرریاں مکمل کرنے اور مدنی قافلوں کی تعداد بڑھانے پر کلام ہوا۔


24نومبر 2021ء  کو شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن کا ساؤتھ افریقہ او ر تنزانیہ کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی کا فالواپ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کے بارے میں کلام ہوا۔

تنزانیہ کی اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلےمیں حصہ لینے کی نیت کی مزید یہ بھی نیت کی کہ مدنی خبریں دینے میں جو کمزوری ہوئی ہے اسے دور کر تے ہوئے مدنی خبریں دینےکی کوشش کریں گی ۔ 


دعوت اسلامی کے تحت23 نومبر 2021ء  کو شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن کابنگلہ دیش کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی خبروں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نےمدنی پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بنگلہ دیش میں دینی کاموں کی دھومیں مچی ہیں اسی طرح وہاں کی مدنی خبریں بھی شب و روز کو موصول ہونی چاہیئے جس پر اسلامی بہن نے نیت کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء  کو آسٹریلیا ریجن کے نیوزی لینڈ کابینہ میں مدنى مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں كابینہ ذمہ دار اسلامی بہن اور مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”وقت کی قدر کیجیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور لاک ڈاؤن کے بعد ہونے والے دینی کاموں کی تفصیل اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو كاركردگی بہتر کرنے اور دینی کاموں کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر 2021ء  کو بذریعہ انٹرنیٹ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامى نے ”حضور غوث پاک کے ارشادات“کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں ”بیعت کی اہمیت“ اور سلسلہ قادریہ میں داخل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو  آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے اصلاح اعمال منعقد کروانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش كیا مزید نفلى روزوں کی تحريک کے حوالے سے بھی کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2021ء میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مختلف ڈویژنز اوبرن Auburn ،بلیک ٹاؤن Blacktown ، ليكمبا Lakemba اور ليورپول Liverpoolمیں مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح نگران اسلامی بہنوں سمیت مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصل کی مزید مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  4 نومبر 2021 بروز جمعرات آسٹریلیا کى سڈنی كابينہ میں مدنى مشور ےکا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ سطح مشاورت اور ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے ملفوظاتِ اميرِ اہلسنت سے ”توبہ کے فضائل“ سننے کی سعادت حاصل كى جبکہ نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ہر ڈویژن پر ذيلى کی تعداد، اردو اور انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات کے تعداد میں اضافہ کرنے اور اردو ، انگلش زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا مزید آٹھ دینی کاموں کی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔


 دعوت اسلامى کے زير اہتمام 17 نومبر 2021 کو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں كم وبيش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں آسٹریلیا ریجن ذمہ دار،سڈنی کابینہ ذمہ دار، اور ڈویژن ذمہ داراسلامى بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں کو غیر شرعی امور سے اجتناب کا ذہن دیا گیا۔