دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےساؤتھ برمنگھم میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو کفن کاٹنے اور بچھانے کا طریقہ، غسل دینے اورکفن پہنانے کا عملی طریقہ
سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے اجتماعات میں شمولیت کا ذہن دیا۔
یوکے
برمنگھم ریجن برٹن ڈویژن میں گزشتہ دنوں ”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم ریجن برٹن ڈویژن میں گزشتہ
دنوں ”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو
آئندہ بھی ہونے والے کورسز میں شرکتکرنے
کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی
ڈویژن برٹن میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائز ہ لینے، نفل روزے رکھنےاور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
06
دسمبر2021ء سے یوکے لندن ریجن کی سلاؤ کابینہ
میں”مدنی قاعدہ کورس“کا آغاز ہونے جا رہا ہے
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام06 دسمبر2021ء سے یوکے لندن ریجن کی سلاؤ کابینہ میں 26دنوں پر مشتمل”مدنی قاعدہ کورس“کا آغاز ہونے
جا رہا ہے۔
اس کورس میں تجوید کے ساتھ تربیت کا بھی اہتمام بھی ہوگا۔ داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
داخلے
کی خواہش مند اسلامی بہنیں جلد ازجلد رابطہ کریں۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن سلاؤ اور واکنگ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں 70اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعا ت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن کاٹنے و
پہنانے کا طریقہ سمجھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے لندن ریجن میں7 مختلف مقامات پر سیکھنے
سیکھانے کے حلقوں کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام نومبر2021ء میں یوکے کے لندن ریجن میں7 مختلف مقامات پر سیکھنے
سیکھانے کے حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 73اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقوں میں سنتوں بھرے بیانات کا
سلسلہ ہوا جبکہ حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام نومبر2021ء میں یوکے کے لندن ریجن میں7 مختلف مقامات پراصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم وبیش155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے، نفلی روزے رکھنے اور مدنی مزا کرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے ریجن کی اسلامی بہنوں کی رسالہ”
امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک “پڑھنے یا سننے کی کارکردگی
ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
امیر
اہل ِسنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” امام
ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 16 ہزار 591 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” امام
ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک “ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے
ریجن کی اسلامی بہنوں کی رسالہ”لاکھوں نیکیاں
اور لاکھوں گناہ“پڑھنے یا سننے کی کارکردگی
ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
امیر
اہل ِسنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں
گناہ“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 16 ہزار 542 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے/
سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ شب و روز ( اسلامی بہنیں)کےزیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈاور اسکاٹ لینڈ کی شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے
کے بارے میں کلام ہوا۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش76 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”ولیوں کے سردار“ موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرا کابینہ میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں
کا انعقاد
دعوت
اسلامى کے زير اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرا کابینہ میں سیکھنے
سکھانے کے ماہانہ حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں كم وبيش 15 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقوں میں سنتوں بھرے بیانات کا
سلسلہ ہوا جبکہ حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami