12 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
امریکہ
کے شہر سیکرامنٹو میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Sat, 11 Dec , 2021
2 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر سیکرامنٹو (Sacramento) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو بتایا کہ زندگی
موت کی امانت ہے لہذا اسے نیکیوں میں گزاریں اور آخرت کی تیاری کریں۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درودِ پاک 313بار
پڑھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔