دعوتِ اسلامی کے تحت 30اکتوبر 2021ء کوکراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کابینہ ڈویژن بفرزون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں  مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ صدقہ کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور جامعۃ المدینہ اور کنز المدارس بورڈ کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس سے متعلق نکات بھی بتاتے اور بلڈنگ ذمہ دار مقرر کرنے،صبح کے اوقات میں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 30 اکتوبر 2021ء  بروز ہفتہ لیبر اسکوائر اورسائٹ ایریا میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ایک مقام پر 18 اور دوسرے مقام پر 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ایک مقام لیبر اسکوائر میں زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دوسرے مقام پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دونوں مقامات پر اسلامی بہنوں کو 7نو مبر 2021ء بروز اتوار ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 اکتوبر 2021ء  بروز جمعہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعید آباد میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں آقا ﷺ کی صورت مبارکہ اور صدقہ کے فضائل کے متعلق بیان کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں کو راہ ِخدا میں خرچ کرنے کا ذہن بناتے ہوئے مبلغہ دعوت اسلامی نے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیتیں کی چند اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ بھی ڈونیشن پیش کئے۔


30اکتوبر 2021ء  بروز ہفتہ کو ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی  کے بیان کا سلسلے ہوا اس موقع پر مختلف مقامات پر اسلامی بہنوں نے اجتماعی طور بیان سماعت کیا۔ اس حوالے سے کراچی کے مختلف مقامات سے موصول ہونے والی کارکردگی ملاحظہ ہو:

سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 4k کی اسلامی بہنوں تعداد: 60

سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 7aکی اسلامی بہنوں تعداد:40

سُرجا نی ٹاؤن ڈویژن گرین لائن میں 3 مقامات پر دیکھایا گیا جن میں اسلامی بہنوں کی تعداد: 83

سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن خدا کی بستی کی اسلامی بہنوں کی  تعداد:40

بن قاسم کابینہ ڈویژن گلشن حدید کی اسلامی بہنوں کی تعداد:15

قائد آباد کابینہ ڈویژن بھینس کالونی کی اسلامی بہنوں کی  تعداد:13

قائد آباد کابینہ ڈویژن شفیع محمد گوٹھ کی اسلامی بہنوں کی   اوسطاًتعداد:20

میر پور ساکرو کابینہ ڈویژن میر پور ساکرو کی اسلامی بہنوں کی تعداد:31

سائیٹ ایریا کی اسلامی بہنوں کی  تعداد:17

بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کی اسلامی بہنوں کی  تعداد:30


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2021ء  بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن نیول کالونی میں محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے ’’علمِ دین کی اہمیت و ضرورت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1صدر کابینہ جمشید روڈ میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے ’’حضور ﷺ کی امت سے محبّت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اطاعتِ مصطفیٰ ﷺ کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون کی نیتیں کروائیں جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی۔ اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور تحائف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2021ء  کوکراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد کے علاقے شرف آباد میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے 21 ٹیلی تھون کے یونٹ لئے نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2021ء  بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 کھارادر کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح تک کی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’صدقے کےفضائل ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو بھرپور ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت29 اکتوبر 2021 ءبروز جمعہ مظفر آباد زون کی کیل کابینہ  میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کے بعد دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں مدنی چینل پر چلنےوالی نشریات سننے کی ترغیب دلائی نیز دو نئےمقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کے آغاز کی ترغیب دلائی۔ اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی نکات بھی بیان کئے۔ ہفتہ وار اجتماع کا شیڈول سمجھایا اور وقت پر کابینہ نگران اسلامی بہن کو کارکردگی دینے کا ذہن بھی دیا۔ چار اسلامی بہنوں نے 15 نومبر 2021ء سے مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت ہونے والے کورس میں اور دو اسلامی بہنوں نے مظفر آباد دارالسنہ للبنات میں ہونے والے کورسز کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات مظفر آباد زون کی نیلم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس کے اہداف دئیے جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن سے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام بھی کیا ۔ اس کے علاوہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے ہاتھوں ہاتھ 8 اسلامی بہنوں کا تقرر کر کے ان کو دینی کام سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر  اہتمام یکم نومبر 2021ء کو میر پور کشمیر زون کی ہجیرہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیانیز مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ بعدازاں ٹیلی تھون میں پچھلے سال سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیااوراہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم  نومبر 2021ء کو (جھنگ زون علاقہ سول لائن، بھوانہ کابینہ کی ڈویژن ونوکہ، منکیرہ کابینہ کی ڈویژن 214 پلی، لاڑکانہ کابینہ کی واڑھ ڈویژن، کلفٹن کابینہ ڈویژن کلفٹن) میں محافل ِمیلاد کا انعقاد ہوا جن میں مقامی ذمہ دار سمیت عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے اور اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کاذہن دیا۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو  بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کاسنتوں بھرا بیان ہو اجس میں مدنی چینل پر (فرید کوٹ کے ذیلی حلقہ جامعہ سلطانیہ، لیہ زون جامعہ فاطمۃالزہراء، جھنگ کابینہ میں 3 مقامات پر، جھنگ زون اور بھوانہ کابینہ) کی تقریباً 262 اسلامی بہنوں نے سننے کی سعادت حاصل کی ۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے ’’ ٹیلی تھون ‘‘ کےموضوع پر بیان کیاجس میں مدارس المدینہ و جامعۃ المدینہ کےنظام کو چلانے کےحوالے سےاور علم دین کو معاشرے میں مزید عام کرنےکے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانےکاذہن دیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ دیگر دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔