8 اپریل2022ء کو  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن نگران، پاکستان نگران ، حج و عمرہ اور تقسیم رسائل ذمہ داراسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے میں حج اجتماعا ت جو شوال میں منعقد ہوگیں اس کے مقامات کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز زیادہ سے زیادہ حج اجتماعات کروانے اور اس کے شیڈول سے متعلق مدنی پھول طے کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  6 اپریل 2022ء کو ٹاؤن جمشید کوارٹر کے علاقہ بہار آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع انعقاد پذیر ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں’’ وقت کی قدر اور ضیاعِ وقت کے چند امور ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4اپریل   2022ءبروز پیر راولپنڈی شہر میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے صوبہ سندھ حیدرآباد کی سرکاری ڈویژن کا بذریعہ آن لائن انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ سندھ نگران حیدرآباد سرکاری ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کام کرنے اور رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز سابقہ سال رمضان سالانہ ڈونیشن کا موجودہ کارکردگی سے تقابل کیا اور رواں سال کے حوالے سے نکات بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5اپریل   2022ءبروز منگل راولپنڈی شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی میٹروپولیٹن نگران تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے ۔

٭دوسری جانب 2اپریل 2022ءبروز ہفتہ اسلام آباد شہر میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد سٹی کی زون تھری کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تھری کی زون تا علاقہ سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے بیان کے بعد ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے نیز اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کیں۔


دینی کاموں کی ترقی میں مشورہ کرنا اور باہمی مشاورت سے نکات طے کرکے اس کا نفاذ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے اسی سلسلے میں عالمی مجلس  مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 28مارچ اور 4 اپریل 2022ء کوبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ملک و بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی ۔

مشورے میں سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا فولواپ کیا گیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے کہا’’کہ ذمہ داریوں اور زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہمارے بعد بھی دینی کام کو کوئی نقصان نہ ہو اس کے لئے مکمل پلاننگ اور نعم البدل کی تیاری رکھی جائے‘‘ نیز نیو جنریشن میں دینی کام اور مختلف زبانوں میں ہفتہ وار اجتماعات بڑھانے کے اہداف طے ہوئے ۔اراکین عالمی مجلس کی اسلامی بہنوں نے بھی مختلف زبانیں سیکھنے کی نیتیں پیش کیں تا کہ اس کے ذریعے سے دیگر زبانوں میں دینی کام کرنا آسان ہو جائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  29مارچ 2022ء کو کراچی ڈویژن ون کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کراچی سٹی نگران ، کراچی ڈویژن ون نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے سابقہ سال کے سالانہ ڈونیشن کا فالو اپ کیا اور رواں سال ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے کورسز کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔

٭اسی طرح پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے29مارچ2022ء کو کراچی ڈویژن ٹو کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی سٹی نگران، کراچی ڈویژن ٹو نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 مارچ 2022ء  کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اجتماع پاک میں شرکت کی نیتیں کروائیں ۔

دوسری جانب علاقہ گارڈن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے23 مارچ 2022ء  کو ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈویژن پیر کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭دوسری جانب سردار ٹاؤن کی ڈویژن جیکب لائن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماع میں بیان کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی اپڈیٹ بتائی جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت نے ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی رہا۔


21مارچ 2022ءکو عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کامدنی  مشورہ اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات کراچی میں منعقد ہوا۔

54ڈویژن ،ڈسٹرک اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہ راست جبکہ پاکستان کی صوبہ سطح اور بیرون ملک کی ملک سطح کی 45اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری ایک نعمت ہے وہ اسلامی بہنیں خوش نصیب ہیں جو دعوت اسلامی کے دینی کام کرتی ہیں ۔

آخرمیں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ اس ذمہ داری کی نعمت کے زوال سے اللہ پاک ہم سب کو محفوظ فرمائے ۔ علاوہ ازیں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کے جدول کے مدنی پھول از سر نو تیار کرکے تفصیل سے بتائے۔ اس میں تمام ذمہ دار کی شرکت کو یقینی بنانے پر کلام ہوا۔

نوٹ! سیکھنے سیکھانے کے حلقے کا انعقاد کئی برسوں سے جاری ہے اور دعوت اسلامی کی ذمہ داران یہاں سے سیکھ کر دوسروں کو علم دین سکھانے کے لئے تیار ہوتی ہیں اس حلقے میں فقہ،عقائد ،تنظیمی بیان اور بہت کچھ سکھایا جاتا ہے ۔ اسلامی بہنیں اس میں شرکت کے لئے اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کر سکتی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  18 مارچ2022ء بروز جمعۃ المبارک نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن کے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں شرکت کی جس میں پاکستان نگران مشاورت نے سنتوں بھرابیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے قیمتی مدنی پھول پیش کئے نیز ذمہ داران کی حوصلہ کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ اختتام پر تحائف بھی تقسیم ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  18مارچ2022ء بروز جمعہ اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’دنیا و آخرت کی کامیابی ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا ۔ بعدازاں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں پاکستان نگران مشاورت اسلامی بہن نے آخر میں شخصیات سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔


16مارچ 2022ء کو موسمیات کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اعلان کے ذریعے دینی کاموں کی اپڈیٹ دی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا فرمائی اور آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی کام کرنے کاذہن دیا۔

٭دوسری جانب صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے موسمیات کے قریب گلشن ٹاؤن میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر جا کر ملاقات کی جس میں آپس کی گفتگو میں سالانہ ڈونیشن دینے اور درس نظامی کرنے کی نیتیں کروائیں۔

٭اسی طرح ڈسٹرکٹ سطح پر اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔