دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پاکستان بھر میں مارچ 2022ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی کا اجمالی جائزہ ایک نظر میں ملاحظہ ہو:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 107

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78 ہزار 608

امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی: 98 ہزار 242

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد : 4 ہزار761

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 55 ہزار 298

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9 ہزار 655

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 لاکھ ،4 ہزار،725

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 22 ہزار507

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 لاکھ،13 ہزار،363

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :63 ہزار 941 


دعوتِ اسلامی کے تحت 9اپریل   2022ءبروز ہفتہ راولپنڈی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی سرکاری ڈویژن نگران ، میٹروپولیٹن نگران ، تمام ضلع نگران اور سرکاری ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالےسے تربیت کی نیز ڈونیشن مدنی پھول دیئے اور سالانہ ڈونیشن ہدف کو پورا کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ تمام سافٹ ویئر انٹری رپورٹ کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔

٭ دوسری جانب 10اپریل 2022ءبروز اتوار اسلام آباد میں نگران پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے صوبہ پنجاب کی تمام سرکاری ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اپریل 2022  ءبروز جمعرات اسلام آباد سٹی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد سٹی نگران ، زونز نگران ، سٹی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی جس میں انہیں سالانہ ڈونیشن ہدف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کیا۔ اس کے علاوہ تمام سافٹ ویئر انٹری رپورٹ کا جائزہ لیا نیز اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے تحت 6اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی شہر میں صوبہ سندھ کی نوابشاہ سرکاری ڈویژن کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ سندھ نگران ، نوابشاہ سرکاری ڈویژن ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے نیز سالانہ ڈونیشن ہدف کو پورا کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 6اپریل2022 ءبروز بدھ راولپنڈی شہر میں نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ سندھ کی میر پور خاص سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ سندھ نگران، میر پور خاص سرکاری ڈویژن، ڈسٹرکٹ و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


8 اپریل2022ء کو  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن نگران، پاکستان نگران ، حج و عمرہ اور تقسیم رسائل ذمہ داراسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے میں حج اجتماعا ت جو شوال میں منعقد ہوگیں اس کے مقامات کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز زیادہ سے زیادہ حج اجتماعات کروانے اور اس کے شیڈول سے متعلق مدنی پھول طے کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  6 اپریل 2022ء کو ٹاؤن جمشید کوارٹر کے علاقہ بہار آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع انعقاد پذیر ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں’’ وقت کی قدر اور ضیاعِ وقت کے چند امور ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4اپریل   2022ءبروز پیر راولپنڈی شہر میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے صوبہ سندھ حیدرآباد کی سرکاری ڈویژن کا بذریعہ آن لائن انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ سندھ نگران حیدرآباد سرکاری ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کام کرنے اور رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز سابقہ سال رمضان سالانہ ڈونیشن کا موجودہ کارکردگی سے تقابل کیا اور رواں سال کے حوالے سے نکات بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5اپریل   2022ءبروز منگل راولپنڈی شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی میٹروپولیٹن نگران تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے ۔

٭دوسری جانب 2اپریل 2022ءبروز ہفتہ اسلام آباد شہر میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد سٹی کی زون تھری کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تھری کی زون تا علاقہ سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے بیان کے بعد ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے نیز اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کیں۔


دینی کاموں کی ترقی میں مشورہ کرنا اور باہمی مشاورت سے نکات طے کرکے اس کا نفاذ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے اسی سلسلے میں عالمی مجلس  مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 28مارچ اور 4 اپریل 2022ء کوبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ملک و بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی ۔

مشورے میں سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا فولواپ کیا گیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے کہا’’کہ ذمہ داریوں اور زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہمارے بعد بھی دینی کام کو کوئی نقصان نہ ہو اس کے لئے مکمل پلاننگ اور نعم البدل کی تیاری رکھی جائے‘‘ نیز نیو جنریشن میں دینی کام اور مختلف زبانوں میں ہفتہ وار اجتماعات بڑھانے کے اہداف طے ہوئے ۔اراکین عالمی مجلس کی اسلامی بہنوں نے بھی مختلف زبانیں سیکھنے کی نیتیں پیش کیں تا کہ اس کے ذریعے سے دیگر زبانوں میں دینی کام کرنا آسان ہو جائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  29مارچ 2022ء کو کراچی ڈویژن ون کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کراچی سٹی نگران ، کراچی ڈویژن ون نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے سابقہ سال کے سالانہ ڈونیشن کا فالو اپ کیا اور رواں سال ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے کورسز کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔

٭اسی طرح پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے29مارچ2022ء کو کراچی ڈویژن ٹو کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی سٹی نگران، کراچی ڈویژن ٹو نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 مارچ 2022ء  کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اجتماع پاک میں شرکت کی نیتیں کروائیں ۔

دوسری جانب علاقہ گارڈن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے23 مارچ 2022ء  کو ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈویژن پیر کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭دوسری جانب سردار ٹاؤن کی ڈویژن جیکب لائن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماع میں بیان کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی اپڈیٹ بتائی جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت نے ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی رہا۔