دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2021ء  کوکراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد کے علاقے چاندنی چوک میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے نکات بیان کئے اور نکات کے مطابق ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور وقت پر کارکردگی شیڈول و دیگر کارکردگیاں جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت 8 نومبر 2021 ء کو زون نگران اسلامی بہن نے کوئٹہ اورجناح کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے ذہن دیا گیا ۔مزید ماہانہ کارکردگی کا سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون کے لئے مزید کوشش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8نومبر2021 ءبروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1  میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی اخلاقی ، معاشرتی اور تنظیمی نکات کے حوالے سے تربیت کی۔ مزید اس حوالے سے اہم مدنی پھول دیتے ہوئے بتایا کہ ذمہ داران کو کیسا ہونا چاہیئے ، وقت کی اہمیت بتاتے ہوئےغصہ پر قابوں کرنے کے فائدے بتائے نیز اللہ تبارک وتعالی کی ذات پر توکل کرتے ہوئے خودداری اپنانے کی ترغیب دلائی ۔ 


پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر    2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی موصول ہونے والی کارکردگی کا اجمالی جائزہ ایک نظر میں ملاحظہ ہو:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار 320

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 73ہزار280

روزانہ امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :89 ہزار381

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 4 ہزار 366

اِن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :51 ہزار659

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9ہزار223

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 لاکھ،91 ہزار،883

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21 ہزار 388

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5لاکھ،30 ہزار466

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 58 ہزار181


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2021ء  بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 1 محمودآباد کابینہ میں فیس ٹو فیس مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تاڈویژن نگران مع مشاورتوں کی 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے فضائل ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذیلی حلقوں میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بروز اتوار 7نومبر 2021ء  کو (سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 4k میں 3مقامات پر، مہاجر کیمپ میں6 مختلف مقامات ، نیوسعیدآباد میں5 مختلف مقامات، ناگن چورنگی ، سندھی ہوٹل3مقامات پر ،بہادرآباد اور بہادر آباد میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز شمع ِمدینہ) میں ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں ڈونیشن کے بستے لگائے گئے جن میں لائیو مدنی چینل کی نشریات بھی دکھانے کا انتظامات کیا گیا ۔ اسلامی بہنوں نے یونٹ جمع کروائے اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار تا علاقائی سطح تک کی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنیں ان مقامات پر موجود تھیں ۔ کافی تعداد میں یونٹس جمع ہوئیں ۔

ڈویژن نگران اور علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کو زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروا نے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 نومبر 2021ء بروز جمعہ قائد آباد کابینہ ڈویژن KEPZ (کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون) میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت Ideas فیکٹری کی ورکر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا مختصر تعارف دیتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ نیک اعمال رسالے کے ذریعے اپنا اعمال کے محاسبہ کرنے اورنمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا ۔

محفل نعت کے بعد وہاں کی فعال اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے KEPZ میں ہر ماہ ایک سنتوں بھرے اجتماع کروانے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں ورکرز اسلامی بہنوں نے مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5نومبر 2021ء برزو جمعہ کراچی بن قاسم زون ٹھٹہ کابینہ کی ڈویژن گھارو میں شخصیات اجتماع کا انعقاد  ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو راہِ خدا میں خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا گیا اور اپنے بچوں کو دینی ماحول میں علم دین حاصل کروانے کے لئے دار المدینہ ،جامعۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کی ترغیب دی گئی۔ مزید اسلامی بہنوں کو دعوت کے ٹیلی تھون مہم پر مشتمل کلپ سنا کر ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   8 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران اور اراکین ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مختلف پینڈنگ کاموں کی کارکردگی کا زون نگران اسلامی بہنوں سے فالو اپ لیا اور انہیں سافٹ ویئر پر ماہانہ کارکردگی کی انٹری کرنے کے حوالے سےنکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ ڈویژن رنگ پور میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ٹیلی تھون جمع کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔ مزید گھر درس دینے اور تقسیم رسائل کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کے علاقے ضمیر آباد میں ایک شخصیت کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی ۔دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کے لئے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی ۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو پہاڑ پور ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں شخصیات خواتین کو ٹیلی تھون مہم میں ڈونیشن دینے کا جذبہ دلایا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز ( اسلامی بہنیں) کی جانب سے 6 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لکی مروت کابینہ کی شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ نکات سمجھائے اور مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 نومبر2021ء  کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کا ذہن دیا اور علاقائی سطح تک اپنے شعبوں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ مزید تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے اور خوب ٹیلی تھون جمع کروانے کا ذہن دیا۔