شخصیات اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے لئے نیو
ڈیپارٹمنٹ ”فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک“ قائم کردیا گیا
دعوت
اسلامی کا شروع دن سے ہی یہ عزم ہے کہ ہر خاص و عام مرد و خواتین میں نیکی کی دعوت
کو پھیلانا اور انہیں دین کی طرف راغب کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ کرنا ہے۔ اسی
مقصدکے تحت دعوت اسلامی وقتاً فوقتاًمختلف شعبہ جات کا قیام عمل میں لارہی ہے جن
کے ذریعے ہر شعبے کے افراد تک نیکی دعوت
پہچانا ممکن ہوتا جارہا ہے۔
2021ء میں ہی دعوت اسلامی نے ایک نیو ڈیپارٹمنٹ بنام ”فیضان
ایجوکیشن نیٹ ورک“ قائم کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ وہ شخصیات اسلامی بہنیں (چاہے
کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو) جن کا اجتماع میں آنے کا ذہن نہیں بنتا لیکن کورسز یا
ون ڈے ورک شاپ وغیرہ میں آسانی سے آجاتی ہیں اور انہیں ایک اچھا اسٹینڈر ماحول
چاہیئے ہوتا ہے ان کے لئے یہ انسٹیٹیوٹ لانچ کیا گیا ہے۔
شعبہ ”فیضان
ایجوکیشن نیٹ ورک“ کا بنیادی مقصد صرف
نئی نئی شخصیات اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ کرنا اور پُرانی شخصیات اسلامی
بہنوں کو دینی ماحول میں استقامت ملے اس
کے لیے بھر پور کوششیں کرنا ہے۔عنقریب اس شعبے کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کے
لئے ان کی اسٹیٹس کے مطابق دیگر کورسز اور اجتماعات وغیرہ بھی ڈیزائن کئے جائیں گے
جس کی اپڈیٹ آپ کو متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے ملتی رہے گی۔
نوٹ: یہ انسٹیٹیوٹ
فی الحال ڈیفنس میں قائم کی گئیں ہے البتہ آنے والے وقتوں میں انشاء اللہ کراچی کے اہم ترین پوش ایریازمثلاً کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی
ایریا، بحریہ ٹاؤن اور طارق روڈ میں اس کی
برانچز قائم کی جائیں گی۔
اگر ذمہ دار اسلامی بہنیں کسی پوش ایریا کی 4 یا 5
شخصیات کو یہاں وزٹ کے لیے لانا چاہتی ہیں تو شعبہ فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک ذمہ دار
(رکن
عالمی مجلس مشاورت) کے ذریعے پہلے سے وقت لے لیں اور وقت کی پابندی کے
ساتھ شخصیات کو وزٹ کروائیں۔ انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر اسلامی بہن کی جانب سے انہیں یہاں ہونے والے کورسز کا تفصیلی
تعارف پیش کیا جائے گا۔
کامرہ
پاکستان میں شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 مئی 2022 ء بروز پیر
کامرہ شہر میں شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کاانعقاد ہوا ۔ پاکستان مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن نے دینی کام کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ ذمہ داران کو مختلف دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیزاہداف
کا بھی سلسلہ رہا۔
راولپنڈی میں پاکستان سطح کی چند شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26 مئی 2022ء بروز جمعرات شعبہ ایچ آر کے حوالے سے چند
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جن میں (پاکستان سطح ڈونیشن بکس ،فنانس ڈیپارٹمنٹ ،مکتبۃ المدینہ گرلز ، شعبہ قاعدہ ناظرہ ، شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات ، شعبہ روحانی علاج ، شعبہ دارالسنہ ، صوبہ پنجاب نگران ، انٹرنل ایچ
آر ذمہ دار اور پاکستان آفس اسلامی بہنیں کی ناظمہ) اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجاروں کے معاملات پر مدنی پھول
دیئے۔ اس کے علاوہ طریقہ کار کے مطابق
ڈاکومینٹس مکمل کرنا، درست فارمیٹ کے مطابق میلز سینڈ کرنا، پینڈنگ حاضری ، شعبہ کیفیت کو مکمل کرنا اس پر متعلقہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 مئی 2022ء کو موسیٰ لین میں ٹاؤن نگران اسلامی بہن کی صاحبزادی کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا ۔
اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر‘‘ سے متعلق
سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں اسلامی
بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش کی ۔
محفلِ
نعت کے بعد فنانس ذمہ دار اسلامی بہن (ٹاؤن سطح ) کے
بچوں کی دادی کی عیادت کی۔
دعوت
اسلامی کے تحت 25 مئی 2022ء کو علاقہ پی
آئی بی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفراد ی کوشش کی
اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھول پیش
کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماع
پاک میں شرکت کی نیتیں پیش کیں ۔
٭
دوسری جانب 25 مئی 2022ء کوعلاقہ فیضانِ مدینہ کے اطراف میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی خواتین نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔ آخر میں اسلامی
بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے دینی کام کے حوالے سے انفرادی کوشش کی ۔
23مئی 2022ء کو صاحبزادیِ عطار اورنگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گلشن13Dکراچی
کے دار السنہ میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان نمازکورس میں شرکت کی۔
اس
موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سے نمازکا پابند بننے،خشوع خضوع سے نماز
پڑھنے اور بچوں کونمازکاپابند بنانے سے متعلق سوالات کئے جس کے صاحبزادیِ عطار نے
جوابات ارشادفرماتے ہوئے انہیں نماز کی
پابندی کا ذہن دیا۔آخرمیں ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
مکران
سرکاری ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 24مئی بروز منگل 2022ء کو پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مکران ڈویژن کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے’’ اتفاق زندگی ہے‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
دورانِ
بیان دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ مدنی
مشوروں کی اہمیت بیان کر کے ذمہ داران کو پابندی سے مدنی مشورے میں شرکت کا ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول
وقت پر جمع کروانے، مبلغات و معلمات کو بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگانے اور منسلک ڈیٹا انٹری مکمل کرنے کی ترغیب
دلائی۔ آخر میں مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دارا سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی
سٹی کی موجودہ و سابقہ نگران و سرکاری ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی سٹی کی
موجودہ و سابقہ نگران و سرکاری ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے صاحبزادئی عطار کا کراچی میں ہونے والے جدول سے
متعلق مدنی پھول پیش کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایسٹ ڈسٹرکٹ کے رہائشی ڈویژن پی آئی بی کالونی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
عالمی آفس کی اسلامی بہنوں کا شعبہ جات کے مدنی پھول اپ ڈیٹ کرنے سے
متعلق مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 مئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے آفس کی اسلامی بہنوں کا شعبہ جات کے مدنی پھول اپ ڈیٹ کرنے سے متعلق مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں دورِ جدید کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے
کام میں جدت لانے، ہر ہر مدنی پھول پر
توجہ رکھتے ہوئے عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ مزید بہتر سے بہترین دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18
مئی 2022ء کو کراچی کے علاقے پی آئی بی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کی
۔
٭اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقے پی آئی بی میں اجتماع سے پہلے دیگر ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر
گھر جا کراسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور اجتماع میں شرکت کی نیتیں کروائیں ۔
اسلامی
بہنوں کے مرکز فیضان صحابیات میں عالمی
مجلس مشاورت اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 16اپریل 2022ء کو عالمی مجلس مشاورت اور شعبہ بین الاقومی امور کی
تمام اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کے مرکز فیضانِ صحابیات کراچی
میں ہوا۔
بیرون
شہر اور بیرون ملک میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی، ابتدا ءً مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے تمام اراکین کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرکار ﷺ کی ہر ہر ادا کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دنیا اور آخرت کی بہتری اسی میں ہے۔
اس
مدنی مشورے میں بذریعہ آڈیو لنک نگرانِ شوری ٰ نے بھی اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی ۔ اپنا نعم البدل تیار کرنے کے بارے میں
نکات دیئے۔ مزید فرمایاکہ اس وقت 13ہزار دو سو اسلامی بہنیں دور ہ حدیث کی طالبہ ہیں
ان سب کو دینی کاموں میں لانا ہے ۔ان کے درس نظامی سے فارغ ہونے سے پہلے ہی ان کے
پاس دینی مصروفیت ہونی چاہیے نیز اسلامی بہنوں کی کارکردگی کے نظام کو بھی سراہا ۔
Dawateislami