دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح تک اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ خبر گيری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو پابندی سے مدنی مشورے میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔ مزید ٹیلی تھون کے لئے خوب کوششِ کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز تقرريوں کا جائزہ لیکر تقريوں کے حوالےسےاہداف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر2021ء   بروز ہفتہ حافظ آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذيلی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 13 نومبر 2021ء کو بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ کے ساتھ مدنی مشورے کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد پاکستان سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عاجزی و انکساری‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور سفری شیڈول اور بہتر ماہانہ کارکردگی پر ذمہ داراسلامی کی حوصلہ افزائی کی مزید کارکردگی بہتر کرنے، بروقت ماتحت کا مدنی مشورہ لینے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ میر پور خاص زون ٹنڈو محمد جان کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ محبت مرشد کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تنظیمی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے کوششِ کرنے کا ذہن دیا۔ مزید 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں شرکت کے لئے ذہن دیا۔ نئی جگہوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے اجتماعات شروع کرنے کا ہدف دیا۔

اس کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر والدہ کی تعزیت کا شیڈول بنا اور وہاں ہونے والی محفل نعت میں ثواب بڑھانے کے ذرائع اور اپنے محرومین کے ایصال ثواب کے لئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پیربذریعہ انٹر نیٹ حیدرآباد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے گئے۔


’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘ دعوت اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کے لئے ہمارے پیرو مرشد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔اکتوبر2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔

الحمدللہ عزوجل اکتوبر2021ء تک ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی 5 ہزار820 ذمہ داراسلامی بہنیں بکنگ کروا چکی ہیں۔ انفرادی طور پر 276سادہ اور 367کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔ 35سادہ اور 57کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی گئی ۔ مزید 27سادہ اور 47کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروائی جا چکی ہے ۔اس کے علاوہ181 سادہ اور 111کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء  کو پنجاب کالونی میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے عزت و مرتبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ذمہ داریاں لینے کا ذہن دیا ۔ آخر میں نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء  کو کراچی بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے شیڈول پر عمل کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت 11نومبر  2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ میں ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں 100سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں ہونے اکتوبر 2021ء میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ ہو:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 983

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 18 ہزار 64

روزانہ امیر اہل سنت کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 22 ہزار218

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:1 ہزار696

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21 ہزار 75

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 2 ہزار197

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 79 ہزار802

ہفتہ وار علاقائی دورہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 407

ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 79 ہزار70

تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 14 ہزار159

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 20ہزار 346


دعوتِ اسلامی کے تحت  11 نومبر 2021ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن میں بذریعہ آن لائن ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ خبر گیری‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا۔ مزید ٹیلی تھون کے سلسلے میں دیئے گئے اہداف کا جائزہ لیا اور کارکردگی شیڈول کیفیت و ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اس کے علاوہ مدارسۃالمدینہ گرلز بڑھانے کےلئے رہائشی و غیر رہائشی کورسز کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اوراہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا نیز کارکردگی شیڈول کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ خبریں بنانے اور وصول کرنے کا طریقہ بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 197

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 595

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار575

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 148

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک ہزار540

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 328

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 77 ہزار33

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 690

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 5 ہزار261

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 869