دعوتِ اسلامی کی جانب سے 14 اکتوبر2021ء کو نیوکراچی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن تا ڈویژن
سطح تک کی ذمہ دار سمیت سُرجانی ٹاؤن کی اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی ۔
صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے اورکفن دفن کی تربیت حاصل
کرنے کاذہن دیا نیز ٹیلی تھون کی رقم سو فیصد ای- رسید کے ذریعے جمع کرنے کے اہداف دیئے۔
٭ بعدازا عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پاکستان دارالسنّہ للبنات میں جہاں جہاں
’’اسلامی زندگی کورس‘‘ ہورہا تھا وہاں آن لائن ’’رشتے داری کے حقوق‘‘ کےموضوع پر بیان کیا ، بیان میں رشتہ داری کے فضائل،قطع تعلق
کرنے کے نقصانات اور ربیع الاوّل میں رشتہ داروں کو منانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کےتحت 15
اکتوبر2021ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے عالمی سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ دار ، رکن بین الاقوامی امور اور اس شعبے کی چند اہم ملکوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ٹیلی تھون کےحوالےسے نکات بتائے اورانہیں ای -رسید استعمال کرنےاور اس کےنظام میں مزیدبہتری لانے کاذہن دیا ۔ اس کےساتھ ہی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ داراسلامی بہن کو ٹیسٹ لینے سے متعلق مدنی پھول دیئے ۔
٭دوسری جانب 16 اکتوبر 2021ءکو عالمی مجلس
مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کے درمیان
محفل نعت کاسلسلہ ہو ا جس میں عالمی
مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’اختیاراتِ
مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی
کام کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےانہیں تحائف پیش کئے ۔
٭اسی طرح 17 اکتوبر 2021ء کو حرمین طیبین ذمہ
دار اسلامی بہن کے گھر جمشید روڈ پر محفل نعت کاانعقاد ہوا اس موقع
پر دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ
عطار سلمھاالغفار نےبھی
شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’اختیاراتِ مصطفیٰﷺ ‘‘کے موضوع
پر بیان کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئےاسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سےشرکت کرنے کاذہن دیا اور فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب
و روز (اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام13 اور15 اکتوبر 2021ء ایسٹ زون1 اورنیو کراچی کابینہ میں آن لائن مدنی مشوروں
کاانعقاد کیا گیا جن میں زون تا کابینہ نگران و مشاورت سمیت تقریبا 50 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کا تعارف
دیتے ہوئے اس کی اہمیت، مقصد و فوائد بیان کئے اور نیوز بنانے کا طریقہ سمجھایا۔
ساتھ ہی دینی نیوز بنانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات کے
جوابات بھی دیئے نیز تحریری کاموں کا
تعارف دیتے ہوئے اس میں حصہ ملانے اور دوسروں کو تیار کرنے کا بھی ذہن دیا۔
٭دوسری
طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ء گلزار ہجری کابینہ کراچی میں اسلامی بہن کے گھر محفل میلاد
کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے’’ والدین کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان
کرتے ہوئے والدین کی قدر کرنے ان کی خدمت و اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی نیکیوں
پر استقامت پانے کے لئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔ بعدازاں نعت ِ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم
پڑھنے کے ساتھ منقبت دعا اور صلوة و سلام پر محفلِ میلاد کا اختتام ہوا۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر
اہتمام 15 اکتوبر 2021ء ساؤتھ زون 1 میں آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار سمیت ، فنانس ڈپارٹمنٹ کی کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 13اکتوبر 2021 ءخضدار اور کھٹان ڈویژنز کے تمام ذیلی حلقوں میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جن میں 114
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
پاک میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’شان
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے جس میں انہوں نےنبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان وعظمت بیان کی۔ بیان کے بعد نعت رسول بھی
پڑھی گئیں ،علاوہ ازیں اسلامی بہنوں پر
انفرادی کوشش کے ذریعے انہیں پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و علاقائی دورے میں شرکت کا ذہن دیا۔ مزید مدنی
چینل و مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دی گئی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
پاکستان
کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے علاقے پیپلز کالونی میں محفل نعت کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 15اکتوبر2021ء بروز جمعہ پاکستان
کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے علاقے پیپلز کالونی میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ اُمّت کے غم خوار آقاﷺ‘‘کے موضوع پر بیان
کیااور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے
آگاہ کرتےہوئےانہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
کوئٹہ کابینہ
بی ایم سی ڈویژن کے تمام ذیلی حلقوں میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13اکتوبر 2021ء کوکوئٹہ
کابینہ بی ایم سی ڈویژن کے تمام ذیلی
حلقوں میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس
میں 193 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعات
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’شانِ
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اور بعد میں شان مصطفیٰﷺ میں نعتیں بھی
پڑھی گئیں ۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کے ذریعے انہیں پابندی کے
ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، رسالے نیک اعمال پر عمل اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر2021ء گلزار
ہجری کابینہ ڈویژن میمن نگر میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران
و مشاورت ، ڈویژن نگران و مشاورت سمیت 370 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بھائیوں کو تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا ۔بیان
کے بعد نعتیں بھی پڑھیں گئیں۔ اجتماع کے
اختتام پر’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘اور’’آخری
نبی کی پیاری سیرت‘‘ کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ دعوت اسلامی کا ہر
مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کی سالانہ بکنگ
کروانے والوں کےلئے ہمارے پیرو مرشد امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت
سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
ستمبر 2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروائی جن کی کارکردگی درج
ذیل ہے:
ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی بکنگ کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار508
انفرادی طور پر خریدے گئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی
تعداد: 553
بکنگ کئےگئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد: 104
ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروانےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 51
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کرنےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 369
ٹبہ ڈویژن
سلطان پور میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 11اکتوبر2021
ءبروزپیرشجاع آباد زون میلسى اطراف کابینہ ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں قائم جامعۃ
المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں شعبہ ذمہ دار سمیت دیگر مقامی اسلامى بہنوں نے شرکت کى۔
مبلغہ دعوت اسلامی نےاسلامى بہنوں کو مدنى خبروں کے حوالے سے نکات بتائے نیز مدنى
خبر کیسے بنے گى اور مدنى خبر لکھنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔ مزیدتقرریاں مکمل کرنے اور کارکردگى شیڈول پر بھی کلام ہوا جس پراسلامى بہنوں نے اچھى اچھى نیتوں
کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2021ء بروز
جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ دارالسنہ کے
مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبےکےدینی
کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائےاور دارالسنہ کے مدنی عملے کو تقرری
مکمل کرنےکاہدف دیا نیز مدنی مرکز کی طرف سےدیئےگئےشیڈول کےمطابق دینی کام
کرنےکاذہن دیا۔
٭دوسری جانب دعوت ِ اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کےتحت
14 اکتوبر2021 ءبروز جمعرات پاکستان کےشہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان
ریجن و زون سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبے میں دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اورتقرری مکمل کرنےکے حوالےسے نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سفر ی شیڈول
کے اہداف دیئے۔
٭دعوت ِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2021ء بروز
بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’
شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر بیا ن کیا۔
دعوت
ِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر2021 ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ملتان
ریجن کی زون وکابینہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو سافٹ ویئر میں ڈیٹا انٹری کرنےکا طریقہ بتایا نیز کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کواپنی ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی 0 کارکردگی سافٹ ویئر میں خود انٹر کرنےاور زون نگران اسلامی بہنوں کواسکا فالو اپ کرنےکاہدف دیا نیزاسلامی بہنوں کوسالانہ ٹیلی تھون کےلئےکوششِ
کرنےکاذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب 13 اکتوبر 2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیااور اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےانہیں آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 12اکتوبر2021ء کو لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ ڈویژن میں محفلِ نعت کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’محبتِ رسول ﷺ‘‘کے
موضوع پر بیان کیااور سنت رسول علیہ الصلوة سلام پر عمل کی اہمیت وفضیلت بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے
،نماز اور قراٰن پاک سیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔